عنقریب کسانوں کیلئے تاریخی زرعی پیکیج کا اعلان کرینگے: وزیراعظم

اسلام آباد: (سٹی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عنقریب کسانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں اسامہ غیاث میلہ، انصر اقبال ہرل اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) سلیم میلہ شامل تھے۔

پی ٹی آئی ایم این اے محمد عامر ڈوگر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں پارٹی کے امور، عوام کو درپیش مسائل کے حل، فلاحی و ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عنقریب کسانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ۔ آج پاکستان میں گنے، چاول، سٹرس کے کاشتکاروں کو فصلوں کا زیادہ منافع مل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منافع کے باعث دیہی علاقوں میں خوشحالی آ رہی ہے۔ موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں