”سری دیوی کو صرف میک اپ ہی نہیں کیا گیا تھا بلکہ سرخ ساڑھی بھی پہنائی گئی اور۔۔۔“ آخری رسومات کے بعد تصاویر منظرعام پر آ گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی 24 فروری کو انتقال کی خبر آئی تو ہر کوئی غم کے سمندر میں ڈوب گیا۔ پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچار ہو گئی ہے اور دنیا بھر میں موجود ان کے مداح حیران پریشان رہ گئے کہ اچانک سری دیوی سب کو چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔
دبئی میں انتقال کے بعد ان کی لاش کو بھارت لایا گیا جہاں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ پہلے تو یہ خبر منظرعام پر آئی تھی کہ ان کی لاش کو میک اپ بھی کیا گیا تھا لیکن اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ انہیں سرخ ساڑھی پہنائی گئی اور زیورات سے بھی سجایا گیا جس کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں