برینڈن میکالم پنجابی بولنے لگے، پنجابی زبان میں کیا بات کہہ دی؟ سن کر ہر لاہوری انہیں دل دے بیٹھے گا

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی ٹیم ناقص کارکردگی دکھانے کے باعث سب کی تنقید کا نشانہ بن رہی ہے لیکن ایسے میں ٹیم کے مالک رانا فواد سوشل میڈیا سلیبرٹی ضرور بن گئے اور ان کے بعد کپتان برینڈن میکالم نے بھی ایسا ’چھکا‘ مارا ہے کہ ہر لاہوری انہیں دل دے بیٹھے گا۔
’جیو پاکستان‘ کے میزبان دبئی پہنچے تو برینڈن میکالم ان کے ’ہتھے‘ چڑھ گئے جن کیساتھ کرکٹ سے ہٹ کر گفتگو بھی کی گئی اور پھر انہیں پنجابی کے چند جملے بولنے کا ’چیلنج‘ کیا گیا جو انہوں نے اس قدر زبردست انداز میں پورا کیا کہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔
سب سے پہلے انہیں جو جملہ بولنے کیلئے کہا گیا وہ تھا ”جنے لہور نئیں تکیا او جمیا ای نئیں“۔ برینڈن میکالم نے بخوبی اس جملے کو پنجابی زبان میں ادا کیا اور پھر اس کا مطلب بھی پوچھا کہ آخر یہ ہے کیا؟ جب انہیں مطلب بتایا گیا تو وہ کافی حیران ہوئے اور شائد ان کے دل میں لاہور دیکھنے کی خواہش بھی پیدا ہوئی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں