دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک میں بچھڑے کی پیدائش مگر اس کی شکل ایسی کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، دیکھنے کے لئے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں کیونکہ۔۔۔

جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیاءمیں ایک گائے نے بچھڑا دیا ہے جس کی شکل ایسی ہے کہ پوری دنیا میں اس کی دھوم مچ گئی اور قرب و جوار سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے آ رہی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب الخلقت بچھڑا انڈونیشیا کے ضلع پروبولنگو میں واقع گاﺅں پینڈیل میں پیدا ہوا ہے جس ٹانگیں اور باقی پورا جسم گائے جیسا ہی ہے لیکن اس تھوتھنی گائے جیسی لمبوتری نہیں بلکہ ایرانی بلی سے مشابہہ ہے۔
”ماں کے پیٹ میں کسی بیماری کے باعث نشوونما میں بگاڑ آنے کے باعث اس بچھڑے کی شکل ایرانی بلی جیسی ہوگئی۔“بچھڑے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی جسے دیکھ کر پوری دنیا میں صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں لوگ بچھڑے کے اردگرد جمع ہیں۔ اس کے مالک کا کہنا ہے کہ ”بچھڑا چہرا مسخ ہونے کے باعث ازخود ماں کا دودھ نہیں پی سکتا۔چنانچہ ہم اسے خود دودھ پلا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں