انٹراکورٹ اپیل کرتے ہی نہال ہاشمی نئی مشکل میں پھنس گئے، سپریم کورٹ میں ایسی ویڈیو چلا دی گئی کہ لیگی رہنماءکا وکیل بھی شرم سے پانی پانی ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان کے حم سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی جیل سے رہائی کے بعد گالیوں والی ویڈیو چلائی گئی جس پر نہال ہاشمی کے وکیل شرم سے پانی پانی ہو گئے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیگی رہنما کے وکیل سے کہا کہ سن لیں نہال ہاشمی کیا کہہ رہے ہیں۔
اس پر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نہال ہاشمی کے الفاظ میرے لئے شرمند گی ہیں،ایسے الفاظ کے استعمال پر معذرت خواہ ہوں، نہال ہاشمی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ گالیوں کے الفاظ عدالتی حکم نامے میں نہ لکھیں جائےں۔
اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان الفاظ کو عدالتی حکم نامے میں لکھوانے میں کوئی شرم نہیں،نہال ہاشمی کی گالیوں کے الفاظ سب پاکستانیوں نے سنے ۔عدالت نے نہال ہاشمی کل عدالت طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں