پشاور:ڈاکٹرز نے زچہ آپریشن کے دوران بچے کا گلہ کاٹ دیا،نومود جاں بحق

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز نے زچہ آپریشن کے دوران بچے کا گلہ کاٹ دیا جس سے نومود جاں بحق ہو گیا۔ورثاءنے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ارمڑ کے رہائشی رحیم نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو داخل کرایا تھا۔ جہاں گزشتہ شب خاتون کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بچے کا گلا کٹ گیا جس سے نومولود کی موت واقع ہوگئی۔
بچے کی ہلاکت پر ورثا نے شدید احتجاج کیا اورسڑک کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیاجس سے سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں