”یا اللہ خیر۔۔۔!“ لندن سے بیگم کلثوم نواز کے بارے میں افسوسناک خبر آ گئی، پوری قوم دعائیں کرنے لگ گئی

لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں دوبارہ ٹیومر نکل آیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے مزید سرجری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی ہو چکی ہے جبکہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بیگم کلثوم نواز کے سی ٹی سکین اور گیلیم سکین کئے گئے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی گردن میں ٹیومر دوبارہ آ گیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے ان کی ریڈیو تھراپی ٹریٹمنٹ کے ذریعے مزید سرجری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں