آج مریم نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی پر مظلوم بننے والے قوم کو یہ بھی بتائیں کہ کل تک وہ خود دوسروں کی بہو ، بیٹیوں کے ساتھ کیا کرتے رہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ آج مریم نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی پر مظلوم بننے والے قوم کو یہ بھی بتائیں کہ کل تک وہ خود دوسروں کی بہو ، بیٹیوں کے ساتھ کیا کرتے رہے ہیں۔ ان لوگوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ پر 570 ڈالرز کی ٹائلز خریدنے پر پرچہ کٹواد یا تھا۔
رؤف کلاسرا نے جسٹس قیوم اور سیف الرحمان کے مابین بینظیر بھٹو کو سزا دینے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کا کلپ چلایا اور کہا کہ مریم نواز یہ کلپ اٹھائیں اور اپنے والد سے سوال کریں کہ آپ نے ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی کے ساتھ ایک جج کے ذریعے کیا کروایا۔
رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ نواز شریف نے 1998 میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان پر پرچہ کٹوایا تھا۔ انہوں نے 12 جنوری 1999 کو شائع ہونے والی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمائمہ خان نے لاہور سے 570 ڈالر کی ملتانی ٹائلز خرید کر اپنی ماں کو بھجوائی تھیں جس پر ان کے خلاف پرچہ کٹوا دیا گیا۔ اس موقع پر پروگرام میں شریک دوسرے تجزیہ کار عامر متین نے کہا کہ نواز شریف نے اس بات کو بنیاد بنا کر جمائمہ خان کے خلاف پرچہ کٹوایا تھا کہ وہ ہماری ثقافت چوری کرکے لے جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں