جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کیلئے آنے والی وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی میں بیٹھ کر جوڈیشل اکیڈمی پہنچی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کیلئے آنے والی وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی میں بیٹھ کر جوڈیشل اکیڈمی پہنچی تھیں۔گاڑی ساجد ممتاز قاضی کے نام پے رجسٹرڈ ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فیاض احمد چوہان نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز مریم نواز جس ’’بی ایم ڈبلیو‘‘ گاڑی میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچی تھیں اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں جے آئی ٹی آتے ہوئے مریم نواز کی ’’بی ایم ڈبلیو ‘‘ گاڑی کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس کی نمبر پلیٹ پر (یو بی 787) نمبر لگا ہوا ہے اور اسلام آباد سے رجسٹرڈ ہے۔
فیاض احمد چوہان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایکسائز کے ریکارڈ کے مطابق (یو بی 787) نمبر کی گاڑی دراصل بی ایم ڈبلیو نہیں بلکہ ٹیوٹا کمپنی کی بیلٹا گاڑی کا نمبر ہے جو ساجد ممتاز قاضی کی ملکیت ہے نہ کہ شریف خاندان کی۔
ٹھگوں کیخاندان کی آج کی ٹھگ گیری۔ملکہ کرپشن جعلی نمبرپلیٹ کیBMWپر بیٹھ کر آئی اور قوم کو حق سچ کا درس دے گئی
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں گزشتہ روز مریم نواز کے زیر استعمال (یو بی 787)بی ایم ڈبلیو گاڑی کی تصویر کے ساتھ اسلام آباد ایکسائز کی ویب سائٹ کا عکس بھی شیئر کیاہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ (یو بی 787181) نمبر کی گاڑی داراصل بی ایم ڈبلیو نہیں بلکہ ٹیوٹا کمپنی کی بیلٹا گاڑی ہے جو 2012میں رجسٹرڈ ہوئی اور اس کے مالک کا نام ساجد ممتاز قاضی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں