بھارتی آرمی کا مگ 23 تربیتی طیارہ جودھ پور کے علاقے بالِ سر میں گر کر تباہ ہوگیا

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی آرمی کا مگ 23 تربیتی طیارہ جودھ پور کے علاقے بالِ سر میں گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ریاست راجستھان کے دارالحکومت کے قریبی علاقے بالِ سر میں انڈین آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ روسی ساختہ مگ 23 ہے جو معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ سوار تھے جو طیارہ گرنے سے پہلے ہی بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ بالِ سر میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں طیارہ مکمل طورپر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں