لاہور (ویب ڈیسک) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف وطن واپس آتے ہیں اور اس حقیقت کا سامنا کرتے ہیں تو ان کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوگا۔
ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، نوازشریف کو 10 سال مریم نواز کو 7 سال قید
سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ عمران خان کو سیاسی طور پر فائدہ پہنچائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد 20 فیصد وہ لوگ جن کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ کسے ووٹ دیں گے، انہیں اپنا فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس فیصلے کے بعد اگر نواز شریف وطن واپس آتے ہیں اور اس حقیقت کا سامنا کرتے ہیں تو ان کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو گا۔
Load/Hide Comments