نئے چیف سلیکٹر کیلیے مجوزہ ناموں پر آج غور متوقع

لاہور: پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی مشاورت کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا جب کہ نئے چیف سلیکٹر کیلیے مجوزہ ناموں پر بھی غور ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں2اگست کو ایم ڈی وسیم خان کی زیرسربراہی ہونے والا اجلاس شام5سے رات 10 بجے تک جاری رہا لیکن اراکین کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے، شائقین کو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلوں کا انتظار ہی رہا۔

اس وقت اعلان کیا گیا تھا کہ منگل کو اراکین سے ایک بار پھر ٹیلی فون پر مشاورت کرتے ہوئے سامنے آنے والی تجاویز پر کوئی حتمی رائے قائم کی جائے گی،اب منگل کو کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی جو رواں ہفتے ہی چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے حوالے کردی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں