سابق آسٹریلین کپتان سٹیو واہ ان کے دور میں مشکل ترین بلے بازوں میں سے ایک تھے،وقار یونس

لاہور (سٹی نیوز) وسیم اکرم اور وقار یونس نے اپنے دور عروج میں بڑے بڑے بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوائے اور عمدہ کاکردگی سے اپنے نام کو ”امر“ کر لیا۔

کرکٹ کی تاریخ میں کچھ ایسے بلے باز بھی گزرے ہیں جو ان باؤلرز کیلئے خاصی پریشانی کا باعث بنے اور یہی سوال جب وقار یونس سے کیا گیا تو انہوں نے ایسے بلے باز کا نام لے لیا کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی۔ وقار یونس نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سابق آسٹریلین کپتان سٹیو واہ ان کے دور میں مشکل ترین بلے بازوں میں سے ایک تھے۔

وقار یونس نے کہا کہ ”کسی خاص دن، کوئی بھی بلے باز خطرناک ہو سکتا ہے۔ برائن لارا خطرناک تھے، سچن ٹنڈولکر بھی ان میں سے ایک تھے جبکہ سٹیو واہ تو بہت ہی سخت جان بلے باز تھے۔

میتھیو ہیڈن بہت اچھے بلے باز تھے، رکی پونٹنگ بہت اچھے بلے باز تھے۔ میرا مطلب ہے کہ اس دور میں بہت سارے بلے باز تھے۔ ہم نے بہت سے اچھے باؤلرز کے علاوہ بہت سے اچھے بلے باز بھی دیکھے تھے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں