پاکستانی اداکار شان نے ایسے آرمی چیف کی زندگی پرفلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی

کراچی (نیوز ڈیسک )معروف پاکستانی اداکار شان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام ”جیو پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے شان نے کہا کہ فلم ‘ارتھ 2’ میں دیکھا جا سکے گا کہ کچھ بھی بننے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے اور کتنے امتحان دینے پڑتے ہیں۔اس دوران شان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی کسی کی سوانح حیات پر مبنی فلم کرنے کا موقع ملا تو وہ کون سا کردار نبھانا پسند کریں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی بائیوپک فلم کرنے کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا میں مشرف کا مداح نہیں ہوں لیکن مجھے ان کی کتاب اِن دی لائن آف فائر میں تحریر کیا گیا ان کا سیاسی نظریہ بے حد پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں