’’ میں آپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں اگر۔ ۔ ۔ ‘‘ بلوچستان حکومت کے معاملے پر وزیراعظم نے مولانافضل الرحمان سے مدد مانگی تو انہوں نے کس چیز کا مطالبہ کردی؟ جان کرعمران خان کو بھی ہنسی آجائے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ مانگ لیا۔

مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپنی حالیہ ملاقات میں تجویزدی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کاعہدہ ان کی پارٹی کو دیا جانا چاہیے۔بلوچستان میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کویقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان اسمبلی برقراررہے گی اورمسلم لیگ(ن) کو سینیٹ کے آئندہ الیکشن میں بلوچستان سے نشستوں کا اس کاحصہ دیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں