بشریٰ مانیکا کون ہیں اور عمران خان کی ان سے پہلی بار ملاقات کب ہوئی؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی طرف سے بشریٰ بی بی کو رشتہ بھجوایا گیا ہے اور ہر شخص یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر کپتان کی تیسری ممکنہ بیوی کون ہیں؟۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ان کی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا کے ساتھ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم پی ٹی آئی کی طرف سے شادی کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ عمران خان کی پہلی بار 2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی ، جس کے بعد سے اب تک دونوں کی پانچ ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
عمران خان کے بعد ان کے قریبی ترین دوست عون چوہدری کی شادی کی بھی خبرآگئی
عمران خان کی تیسری ممکنہ بیوی بشریٰ مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشریٰ مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اوران کا تعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے، ان کے والد کا نام ریاض وٹو ہے۔بشریٰ کے سابق شوہر خاورفرید مانیکا کسٹمز آفیسرہیں اوران کے سسر غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں