’ٹرمپ پاکستان کے ساتھ قطع تعلق کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ ۔۔۔‘ امریکی اخبار نے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا

نیویارک صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ قطع تعلق کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ ایسا کرنے سے چین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اس لیے ٹرمپ چیخنے کی بجائے دیگر سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو اپنے موقف پر قائل کرنے کی کوشش کرے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ لگ بھگ امریکہ جانے والی تمام امریکی پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں ، جبکہ افغانستان میں امریکی فوج کو سپلائی بھی پاکستانی سڑکوں یا ریل گاڑیوں سے جاتی ہے۔ امداد روکے جانے کی صورت میں پاکستان یہ سپلائی معطل کرسکتا ہے جبکہ بعض پاکستانی حکام اس کا اشارہ بھی دے رہے ہیں۔ اسلام آباد پہلے ہی امریکہ کے خرچے پر عالمی برادری میں اپنا مقام بنا رہا ہے، ٹرمپ کے اقدامات کے باعث وہ چین کے مزید قریب ہوسکتا ہے کیونکہ وہ پہلے بھی پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس کے علاوہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں زیادہ سخت موقف اپنا سکتا ہے۔پرانے اتحادی کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کا براہ راست فائدہ چین کو ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں