کوئٹہ میں صدیوں پرانے برتنوں اور دیگر نادر اشیا کی نمائش کا اہتمام

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں نایاب اشیاء اور نگینوں کی تجارت کرنے والوں کی عوام کے لئے خوبصورت موتیوں، ظروف، صدیوں پرانے برتنوں اور دیگر نادر چیزوں کی اپنی نوعیت کی منفرد نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

کوئٹہ کی مقامی مارکیٹ میں پہلی بار منفرد انداز کی نمائش سجائی گئی جس میں تاجروں نے ٹھنڈے ٹھار موسم کی پرواہ کئے بغیر قیمتی پتھروں کےعلاوہ صدیوں پرانی ثقافتی نایاب اشیاء، سکوں اور اوزاروں کوشائقین کے لئے پیش کیا۔

خطے میں پائے جانے والے منفرد اہمیت کے حامل نگینوں کے اسٹالز لوگ کی توجہ کامرکز بنے رہے۔ نمائش میں قدیم زیورات، انسانی اور جانوروں کے مجسموں کے علاوہ صدیوں پہلے استعمال ہونے والی ڈھاڈری بندوق اور تلواریں وغیرہ بھی رکھی گئیں۔

نمائش کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد علاقائی ثقافت کے ساتھ ساتھ صوبے کے نوادرات کو کاروباری نقطہ نگاہ سےمتعارف کرانا بھی ہے۔
صدیوں قبل تابنے اور دیگر دھاتوں سے بنائےجانے والے ظروف اور برتن اپنی بناوٹ کے لحاظ سے نمائش دیکھنے والوں کو نمایاں دکھائی دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں