لاہور (ویب ڈیسک) اسلام دنیا کا سب سے بہترین مذہب ہے جو جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے اور زندگی کے تمام احاطوں سے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ مسلمان ہونے کے ناطے ہم اپنی زندگیاں اسلام کے مطابق گزارنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔
دوسری جانب اسلام پر ہر طرح کے حملوں اور توہین کیخلاف ڈٹ جانا بھی ہر مسلمان کا فرض ہے لیکن توہین مذہب کے مرتکب افراد کو سزا دینا بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قانون اور عدالتوں کا کام ہے اور کسی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے تاکہ ملک میں قانون کا بول بالا قائم ہو۔
Load/Hide Comments