پاک فوج کے کور کمانڈرز نے مل کر بڑا اعلان کر دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے کور کمانڈرز نے کہا ہے کہ بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہیں، بھارتی ریشہ دوانیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے تمام فریقین سے تعاون کیا جائے گا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں امریکی پالیسی کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں جیو سٹریٹجک اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں پر بھی بات کی گئی۔
کانفرنس کے شرکاءنے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی کامیابیوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی مہم میں حاصل ہونے والے فوائد کو مزید مربوط بناتے ہوئے پاکستان اور خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں