ممبئی(ویب ڈیسک )معروف بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ نے ان پر دیگر خواتین سے ناجائز تعلقات کا الزام لگا یا تو بھارتی سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا جس کے بعد معروف کرکٹر خود بھی میدان میں آگئے اور ایسا رد عمل دے دیا کہ اپنی ہی بیوی کو بدنام کردیا۔
تفصیل کے مطابق کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے فیس بک پر اپنے شوہر کو خواتین کے ساتھ تصاویر اور خواتین سے باتوں کے سکرین شارٹس شیئر کیے اور ساتھ ہی الزام لگا یا کہ محمد شامی انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنا تا ہے اور خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات بھی رکھتا ہے اور ان خواتین میں کراچی کی ایک لڑکی علیشبا بھی شامل ہے۔
ان الزامات کے بعد محمد شامی خود بھی میدان میں آگئے ،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹر ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے معروف بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ میں محمد شامی ہوں ،میری نجی زندگی کے بارے میں جتنی بھی خبریں چل رہی ہیں سب سراسر جھوٹ ہیں ۔انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف یہ کوئی بہت بڑی سازش ہو رہی ہے ،اس طرح سے مجھے بدنام کرنے اور میری گیم خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
Hi
I'm Mohammad Shami.
Ye jitna bhi news hamara personal life ke bare may chal raha hai, ye sab sarasar jhut hai, ye koi bahut bada humare khilap sajish hai or ye mujhe Badnam karne or mera game kharab karne ka kosis ki ja rahi hai.— Mohammad Shami (@MdShami11) March 7, 2018
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محمد شامی نے وضاحت میں ان خبروں کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیاجبکہ یہ الزامات کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی اپنی اہلیہ نے لگائے ہیں ۔