”یہ دیکھو ! کیا گندی ترین گفتگو کرتا ہے اور۔۔۔“ حسین جہان نے محمد شامی کی لڑکیوں سے واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹس بھی اپ لوڈ کر دئیے، ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے محمد شامی کی مختلف ’گرل فرینڈز‘ بالخصوص کراچی کی علیشبا کی تصاویر اور اس کیساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کے سکرین شاٹس کے بعد دیگر خواتین کیساتھ ہونے والی فحش گفتگو کے سکرین شاٹس بھی اپ لوڈ کر دئیے ہیں۔
حسین جہان نے شوہر محمد شامی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے مختلف لڑکیوں کیساتھ تعلقات ہیں اور وہ ان کیساتھ ناصرف فحش گفتگو کرتا ہے بلکہ ان سے ملاقاتیں بھی کرتا ہے جبکہ ان لڑکیوں کی تصاویر، موبائل فون نمبرز اور چیٹ کے سکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دئیے ہیں

حسین جہان نے ناگ پور کی ایک لڑکی ’منجو مشرا‘ کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کے علاوہ محمد شامی کیساتھ ہونے والی گفتگو کی سکرین شاٹس بھی شیئر کر دیں۔ انہوں نے مذکورہ لڑکی کو ناگن قرار دیتے ہوئے لکھا ”دیکھو! مردوں کیساتھ کیسے باتیں کرتی ہے ناگ پور کی ناگن، یہ اس کا موبائل نمبر ہے اور اس نے اتنی سی عمر میں ہی شرم و حیاءبیچ دی ہے۔ مرد ہے میرا شوہر کرکٹر، فاسٹ باﺅلر، مشہور شخصیت محمد شامی

اپنا تبصرہ بھیجیں