پہلا بحری جہاز گوادر سے روانہ ہوگیا، اس میں کیا چیز بھیجی گئی؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے شاندار خوشخبری آگئی

گوادر(ویب ڈیسک) کوسکو کمپنی کا پہلا بحری جہاز سی فوڈ اجناس سے بھرے کنٹینرز لے کر یو اے ای کیلئے روانہ ہوگیا،پہلی کمرشل بحری جہاز کی روانگی پر گوادر پورٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کی روانگی کے موقع پر پورٹ پر ہونیوالی تقریب سے وزیر مملکت برائے میرین کرنٹ افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے گوادر پورٹ کمرشل بحری جہازوں کیلئے آپریشنل ہوچکا ہے، گوادر پورٹ سے ہر ہفتے ایک کمرشل کارگو شپ مختلف ممالک کیلئے خام مال لے کر روانہ ہوگا جس سے یہاں کے مقامی تاجروں سمیت وسط ایشیا کے صنعت کار اور کمپنیاں اپنے مصنوعات کو دوسرے ممالک میں آسانی سے بھیج سکیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں