جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سیاست سے پہلے کاروباری پارٹنر بن گئے

لودھراں (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور مخدوم خسرو بختیار نے گزشتہ ہفتے حمزہ شوگر ملزم جیٹھہ بھٹہ کا دورہ کیا اور مشترکہ طور پر حمزہ شوگرملز 27 ارب روپے میں خرید لی، اب دونوں کاروباری پارٹنر بن گئے ہیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق اسی شوگر ملز کی چودھری منیر نے 23 ارب روپے بولی لگائی تھی تاہم جہانگیر ترین اور مخدوم خسرو بختیار نے مشترکہ طور پر اس مل کو 27 ارب روپے میں خرید کر پارٹنر شپ اختیار کرلی، اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی ایم این اے مخدوم خسرو بختیار کی پینل سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت بھی جلد متوقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں