قصور کے بعد لاہور میں بھی بچیوں کو اغوا کرنے والا ملزم پکڑا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)قصور کے بعد لاہور میں بھی بچیوں کو اغوا کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ملزم عمران سکول جاتی کم عمر طالبہ کو زبردستی لے جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ بچی نے شور مچا دیا جس پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور پولیس کو کال کردی جس پر ڈولفن فورس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
خوف سے سہمی ہوئی بچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس شخص کو نہیں جانتی ، اس نے دونوں ہاتھوں سے مجھے پکڑ رکھا تھا اور زبردستی اپنے ساتھ لینے کی کوشش کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں