نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ہفتے کیلئے پی ایس ایل سے باہر

لاہور: (سٹی نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ٹیم مسلسل شکستوں کے بعد اب ایک ہفتے کیلئے نسیم شاہ کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے۔

نسیم شاہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی سبب اپنے کوٹے کے اوورز بھی مکمل نہیں کر سکے تھے۔ فرنچائز کے فزیو تھراپسٹ نثار خان نے نسیم شاہ کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ان کی بیماری کے حوالے سے تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کو بھیج دی گئی ہیں تاہم نسیم شاہ کے متبادل کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں