ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈکپ فائنل: احسن رضا آن فیلڈ امپائر مقرر

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے پاکستانی امپائر احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر مقرر کر دیا گیا۔

ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان 8 مارچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، احسن رضا کے ہمراہ کم کاٹن آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔


گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ اور لانگٹن روسرے فورتھ امپائر مقرر کردئیے گئے ہیں، میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل کرس براڈ میگا ایونٹ کے فائنل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں