اہلیہ نے خلیل الرحمن قمر کا گھر میں داخلہ مشروط کر دیا

لاہور: (سٹی نیوز) خلیل الرحمن قمر کی اہلیہ نے ان کے گھر میں داخل ہونے کو مشروط کر دیا۔

خلیل الرحمن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ماروی سرمد کو بولے اپنے الفاظوں پر معافی نہیں مانگوں گا اور میری بیوی نے کہا ہے کہ اگر اس بے شرم عورت سے ہار کر آئے تو گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماروی سرمد کیا سمجھتی ہے اپنے آپ کو، کون ہے کہاں سے آئی، دین کو اور پاکستان کو گالی دیتی ہے اور مجھ سے امید کی جا رہی ہے کہ میں اس سے معافی مانگوں۔ اس خاتون سے معافی مانگنے کے بجائے خودکشی کرنا پسند کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں