موسم کی خرابی: وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ

اسلام آباد: (سٹی نیوز) وزیراعظم کا آج کراچی کا دورہ خراب موسم کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے، عمران خان نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مختصر اعلامیے کے مطابق خراب موسم کے باعث وزیراعظم آج کراچی نہیں جا سکیں گے، عمران خان نے کراچی میں سکھی حسن فلائی اوور، فائیو سٹار فلائی اوور، کے ڈی اے فلائی اوور، نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ بحالی کے منصوبوں کا افتتاح بھی کرنا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کرنا تھی، جس میں سندھ کے اندر وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیمز میں پیشرفت کا جائزہ لیا جانا تھا۔ کراچی پیکج کے تحت مکمل منصوبوں کا افتتاح شیڈول کے مطابق ہوگا، گورنر سندھ عمران اسماعیل فلائی اوورز اور دو شاہراہوں کا افتتاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں