کورونا سے صحت یاب ہونیوالے کے ہر 10 روز بعد پلازمہ دینے پر کوئی ریسرچ نہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: (سٹی نیوز) ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے ٹویٹ پر فواد چودھری نے رد عمل میں کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے دعویٰ کیا کہ کورونا سے صحت یاب مریض ہر10دن بعد بلڈ پلازمہ ڈونیٹ کر سکتا ہے، ایسی کوئی ریسرچ موجود نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے کہا پلازمہ لگنے کے بعد کورونا مریض کے بچنے کے 80 فیصد چانس بڑھ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ کے اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ریسرچ نہیں ہے، حکومتی آفیشلز کو ایسی آبزرویشن دیتے ہوئے بہت محتاط رہنا چاہئے، وزارت سائنس میں ہمارے پاس انٹرنیشنل اور لوکل ریسرچ کا ٹریک موجود ہے ،ایسے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں