وزیراعلی پنجاب کی آئندہ بجٹ میں بچت اور فنانشل ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور: ( سٹی نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کفایت شعاری، بچت اور فنانشل ڈسپلن پر پورا فوکس کرنے کی ہدایت کر دی، سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ایوان وزیراعلی میں منعقد ہوا، صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کیا جائے گا- مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں شعبہ صحت اورسماجی سیکٹر پر پوری توجہ دی جائے گی۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ غیر ضروری اخراجات ہر سطح پر مزید کم کیے جائیں، سخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے عام آدمی کی فلاح پر توجہ دیں گے- ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے جامع پروگرام وضع کیا جائے گا، مشکل حالات کے باوجود کمزور طبقوں پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے- آئندہ مالی سال 21-2020 کا بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ اعدادوشمارپر مبنی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں