پوری دنیا کرونا کے موذی مرض میں مبتلا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں فہم و فراست کے ساتھ اس وبا سے نبٹنا ہوگا،چوہدری عاصم ایاز

حاصل پور(ملک اقبال آکاش سے) کوآرڈینیٹر ٹو گورنر پنجاب عاصم ایاز نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کرونا کے موذی مرض میں مبتلا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں فہم و فراست کے ساتھ اس وبا سے نبٹنا ہوگا انھوں نے کہا کہ اس وبا سے بچاو کا واحد حل ہے کہ ہمیں احتیاطی تدابیر کا دامن نہی چھوڑنا چاہیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے جرائم کش سپرے کا استعمال کیا جائے عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کیا جائے خود کو اپنے گھروں تک محدود رکھا جائے ماسک کا استعمال کیا جائے انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے حکومتی ایس او پیز میں رہ کر اپنی نجی و کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے آپ کی چند لمحات کی غفلت آپ کو ہمیشہ کے لیے غفلت کی نیند سلا سکتی ہے اس لیے حکومتی ایس او پیز پر خود بھی من و عن عمل کریں اور اس کے لیے لوگوں می۔ شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں