محمد عامر نے وسیم کو باکمال کوچ اور لیجنڈ قرار دیدیا

دبئی:(سٹی نیوز ) کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سابق کپتان وسیم اکرم کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسے کھلاڑی روزانہ پیدا نہیں ہوتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد عامر نے کہا کہ وسیم اکرم نوجوان کھلاڑیوں کو جدید طرز کی کرکٹ سے روشناس کرا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے کبھی کوچ بن کر نہیں سکھایا،اُن کی ذہانت کی وجہ سے ہم اچھا گیم کھیلتے ہیں۔سچی بات یہ ہے کہ وہ کبھی کوچ بن کر پیش نہیں آئے ، انہوں نے ہمیشہ ہمیں مثبت انداز سے چیزیں سمجھائیں، جب آپ اُن کے پاس جاتے ہیں تو وہ آپ کو جدید انداز سے کرکٹ سکھاتے ہیں۔ ان ساری باتوں کی وجہ سے میں وسیم اکرم کو لیجنڈ سمجھتا ہوں جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم کرکٹ کی تکنیک اور مہارت کے حوالے سے بھی بہت معلومات رکھتے ہیں جو انہیں معلوم ہوتا ہے وہ کھلاڑیوں کو ضرور بتاتے ہیں۔بابر اعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر محمد عامر نے کہا کہ تینوں فارمیٹس کا کپتان بننے کے بعد قومی کپتان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ آج بھی جیسا ہی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پی سی بی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو منانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں