لاہور (سٹی نیوز) پنجاب کی متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کو بنیاد بناتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے بطور ملزم پیش ہوئے۔ وزیراعظم کی بطورملزم پیشی سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی اس لیے وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ اپوزیشن کی قرار داد پر پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے اراکین صوبائی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں