پرکشش نمبر پلیٹس کی نیلامی، 9 نمبر20 لاکھ روپے میں فروخت

(لاہور نیوز) ٹاؤن ہال میں گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کی سیریل ایل ای بی 20 کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ہوئی۔ نیلامی میں 9نمبر 20 لاکھ روپے میں فروخت ہوا جو اب تک کا سب سے مہنگا نمبر قرار پایا۔

1 نمبر 15 لاکھ 10 ہزار روپے میں فروخت ہوا، 2 نمبر ڈیڑھ لاکھ جبکہ 3 نمبر ایک لاکھ 64 ہزار میں فروخت ہوا۔ گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کا عمل کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اس نیلامی سے محکمہ ایکسائز کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں