مانگا منڈی کے علاقے شامکے بھٹیاں میں نکھٹو شوہر نے اشتعال میں آ کر اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور (سٹی نیوز)مانگا منڈی کے علاقے شامکے بھٹیاں میں نکھٹو شوہر نے اشتعال میں آ کر اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ نسرین فیکٹری میں ملازمہ تھی اور محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی اور گھر کا خرچہ چلا رہی تھی۔ شوہر ابراہیم کوئی کام کاج نہ کرتا تھااور گھر میں پڑا رہتا تھا۔ نسرین کو اتوار کے روز فیکٹری میں کام کے لئے جانا تھا،شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی چھٹی نہیں تو اس نے بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کرنے کے بعد ملزم باپ نے اپنے بچوں کو ناشتے کے لئے پیسے دئے اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،نعش کو قبضہ میں لے کر اسے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔مقتولہ کے بھائی اور بہن کا کہناہے کہ بہنوئی ابراہیم اکثر ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے نسرین فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی۔ مقتولہ کے ورثا نے اعلی حکام سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر تے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں