راولپنڈی میں 3 افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا،مقتولین میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل

اسلام آباد (سٹی نیوز)راولپنڈی میں 3 افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا،مقتولین میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے علاقے سنگ جانی میں پیش آیاجہاں گھر کے پانی کے پائپ سے خون بہہ رہا تھا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو فون پر اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو گھر کے اندر 3 افراد کی لاشیں پڑی تھیں۔پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق بونیر سے ہے اور وہ یکم اگست کو یہاں منتقل ہوئے تھے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور جائے واقعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں