1لاکھ6ہزار905پاکستانی جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے اگلے2ماہ کے اندر واپس پاکستان بھجوائے جائیں گے

اسلام آباد(سٹی نیوز)سعودی عرب سے 1لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا،اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے ایمنسٹی سکیم شروع کی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 1لاکھ6ہزار905پاکستانی جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے اگلے2ماہ کے اندر واپس پاکستان بھجوائے جائیں گے۔دستاویزات کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ میں واقع پاکستان مشنز میں اطلاعات کاؤنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ایمنسٹی سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے معلومات فراہم کر رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے مختلف لیبر کیمپوں کے بھی دورے کئے ہیں اور پاکستانی مزدوروں کو اس سلسلے میں معلومات فراہم کی ہیں پاکستان کے سفارتخانوں اور مشنز میں مزید سٹاف بھرتی کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کیلئے ایمرجنسی سفری دستاویزات کی تیاری میں مدد فراہم کر رہی ہے اس طرح جن پاکستانیوں کے پاسپورٹ زائد المیعاد ہوچکے ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ کی تجدید کراتے ہیں۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مجموعی طور پر1لاکھ12ہزا251 پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں 78ہزار905 پاکستانیوں کو ایمرجنسی سفری دستاویزات جبکہ28ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ میں تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں