عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے باتوں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب باہر سے خالص دودھ ملتا ہو تو بھینس خریدنے کی کیا ضرورت ہے

راولپنڈی (سٹی نیوز)جس بھینس کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اکثر بات کرتے ہیں اس کا پتہ بالاخر معلوم ہو گیا،رابعہ انعم نے شیخ رشید سے ان کی صحت کا راز دریافت کیا تو سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وہ ناشتہ دودھ اور دہی کا استعمال کرتے ہیں اور ایک باڑے والا جاننا والا ہے وہاں سے بھینسوں کا خالص دودھ آ جاتا ہے یہی میری صحت کا راز ہے،شیخ رشید کے جواب پر اینکرپرسن رابعہ انعم کا کہنا تھا لو جی اب معلوم ہو گیا کہ شیخ رشید صاحب کس بھینس اور دودھ کا ذکر کرتے تھے اس کا آج پتہ چل گیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھانواز شریف نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری،میں کہتا تھا نواز شریف عدالت کے ٹھپے سے بچولیکن وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں،شیخ رشید نے کہاحدیبیہ ریفرنس کھلنے پر نواز شریف اور ان کا خاندان جیل جائے گا اور پاناما کیس میں حکمرانوں کی جانب سے جتنے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ہیں وہ میرے دوست ہیں،ان کا کہنا تھا پارلیمنٹ میں سو فیصد اپوزیشن کا کردار عمران خان اور شیخ رشید ادا کر رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو صرف 45،40 فیصد اپوزیشن مانتاہوں،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا پرویز مشرف کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں،جو کر رہے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے۔
یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے باتوں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب باہر سے خالص دودھ ملتا ہو تو بھینس خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں