کوہلو: یوم دفاع کی مناسبت سے شہید لیفٹیننٹ جہانگیر مری کے مزار پر تقریب منعقد

کوہلو ( نذر بلوچ قلندرانی) تفصیلات کے مطابق یوں دفاع کی مناسبت سے شہید لیفٹیننٹ جہانگیر مری کے مزار پر تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر کمانڈنٹ میوند رائفل ہمایوں اسلم نے لیفٹیننٹ شہید جہانگیر مری کے قبر پر پھولوں کی چادر چھڑھائیں اور سلامی پیش کی جبکہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے بھی شہید لیفٹیننٹ جہانگیر مری کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،

اس موقع پر شہید لیفٹننٹ جہانگیر مری کا والد میر فتح مری نے کہا کہ بیٹے کی ملک دشمن عناصر کے خلاف قربانی پر فخر ہے بھائی علی مرتضیٰ مری نے کہا کہ ملک کے خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

تقریب میں کمانڈنٹ میوند رائفل ہمایوں اسلم ، ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ ،ونگ کمانڈر کرنل محمد حماد ،ایس پی پولیس سعداللہ کھتیران ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل ، تحصلدار وڈیرہ میر شاہ نواز مری ،ایم ایم کے آفیسر غلام قادر مری ،شہید کے والد میر فتح محمد مری ، شہید کےبھائی علی مرتضٰی مری،قبائلی رہنماء میر نثار احمد مری ،حاجی میر بہار خان مری ،میر فیض محمد مری,میر محراب بلوچ، وڈیرہ تاجے ، ،عمر فاروق زرکون ،نعیم زرکون ،وڈیرہ غازی خان ،یوتھ کے صدر مصری خان مری،سیف الرحمٰن ،بابو تاج محمد و دیگر نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں