عاصم اظہر نے یوم دفاع کے نغمے کو احساسات قرار دے دیا

لاہور: (سٹی نیوز) گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کے یومِ دفاع کے موقع پر ریلیز کئے جانے والے نغمے میں محض بول نہیں بلکہ اس میں احساسات شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عاصم اظہر نے گانے میں اپنی پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ نغمہ ’’ہرگھڑی تیار کامران ہیں ہم‘‘ صرف بولوں تک محدود نہیں بلکہ اس میں احساسات شامل ہیں۔

اس نغمے کو علی عظمت، علی حمزہ، علی نور اور عاصم اظہر نے گایاہے اور وطن پر قربان ہونے والے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ عاصم اظہر نے یوٹیوب سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور مغربی گانے دوبارہ گائے، اب انہیں ملی نغموں کے سبب شہرت ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں