خیبرپختونخوا میں بجلی کا شارٹ فال دو سے تین سو میگا واٹ تک پہنچ گیا

پشاور: (سٹی نیوز) خیبرپختونخوا میں بجلی کا شارٹ فال دو سے تین سو میگا واٹ تک پہنچ گیا، صوبے کے 1300 فیڈرز 80 فیصد سے زائد خسارے کا شکار ہیں۔ شہریوں نے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائیوں سمیت پیسکو کے اندرکالی بھیڑوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

صوبے کے ایک ہزار ایک سو اٹھارہ فیڈرز میں سے ایک سو تیرا فیڈرز پر 80 فیصد سے زائد خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سات سو 55 فیڈرز پر خسارہ 20 سے 80 فیصد تک ہے۔ صرف 250 فیڈرزکا خسارہ بیس فیصد سے کم ہے۔

پیسکو ترجمان کے مطابق جس فیڈر پر خسارہ بیس فیصد سے کم ہو وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی، جہاں بجلی چوری زیادہ ہوگی اس علاقے کے عوام کو اتنا ہی لوڈشیڈنگ کا سامنا کر نا ہوگا۔

پشاور سمیت صوبے میں ایسے صارفین کی تعداد زیادہ ہے جو بل بھی دیتے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی سہتے ہیں۔ پشاور کے عوام کا کہنا ہے کہ پیسکو حکام عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے ادارے کے اندر کالی بھیڑوں سمیت بجلی چوروں کے خلاف ٹھوس کاروائیاں کریں۔

پیسکو حکام کے مطابق پشاورکے نواحی علاقوں سمیت بنوں، لکی مروت، کرک، شبقدر اور چارسدہ کے فیڈرز خسارے میں سرفہرست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں