افراتفری اور نا امیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا: گورنر پنجاب

لاہور: (سٹی نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے کرپشن کے کینسر کو جڑوں سے ختم کرنا ہوگا، افراتفری اور نا امیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سمیت پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا عوام حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے۔

چودھری سرور نے کہا شہر قائد کیلئے 1113 ارب روپے کا پیکج وزیر اعظم کا تاریخی اقدام ہے، وفاقی حکومت اپنے سندھی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں