پاکستانی کمپنی کا دعویدار کیو موبائل بھارتی فنکاروں پر مہربان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی کمپنی کا دعویدار کیو موبائل بھارتی فنکاروں پر مہربان ہے اور اپنے ٹی وی اشتہارات کیلئے ملکی سپرسٹارز کو نظرانداز کر کے بھارتی فنکاروں کو کاسٹ کرتا ہے۔

کیو موبائل نے شاہد کپور، کرینہ کپور، سونم کپور، عالیہ بھٹ، ٹوئنکل کھنہ، ارجن کپور، زرین خان اور دیگر کو کاسٹ کر کے بھاری معاوضے دئیے اور اپنے ٹی وی اشتہارات بنوائے جو پاکستان کی ٹی وی سکرین پر نظر آتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیو موبائل بھاری معاوضے پر ایک خاص ایجنڈے کے تحت بھارتی فنکاروں سے کمرشل بنواتا ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ کمپنی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ ان کے موبائل فونز پاکستان میں بنائے جاتے ہیں مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ پاکستان میں نہیں بنائے جاتے بلکہ چین سے منگوائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں