سلمان خان نے کترینہ کیف کیساتھ شرمناک کام کرنے سے صاف انکار کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے کئی اداروں کی فلموں میں کام کرنے کے معاہدوں کے حوالے سے کچھ شرائط ہوتی ہیں اور سب ہی ان شرائط پر سختی سے ڈٹے بھی رہتے ہیں۔

سلمان خان کی پالیسی ”پردے پر بو س و کنار نہیں“ سے تو سب واقف ہیں مگر وہ اس پالیسی پر اتنے قدر ڈٹے ہوئے ہیں کہ کترینہ کیف کیساتھ بھی سکرین پر بوس و کنار کے مناظر فلم بند کرانے سے صاف انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں کترینہ کیف کیساتھ رومانوی سین عکس بند کروانا تھا جس میں بوس و کنار کے سین بھی شامل تھے لیکن سلمان خان نے صاف انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ”ہر کوئی یہ محسوس کر رہا تھا کہ سلمان خان اپنا اصول توڑ دیں گے کیونکہ یہ سین فلم کی کہانی کیلئے بہت ہی اہم ہے اور پھر ان کے سامنے بھی تو کترینہ کیف ہے، لیکن سلمان خان نے صاف انکار کر دیا۔ ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے انہیں منانے کی سرتوڑ کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اور سلمان خان کے انکار کے بعد فلم سے اس سین کو نکال دیا گیا ہے۔“

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سکرین پر بوس کنار کے مناظر عکس بند کروانے میں بے چینی محسوس کرتے ہیں۔ ”میں بہت بے چینی محسوس کرتا ہوں۔ میں شرماتا نہیں ہوا لیکن بس مجھے یہ پسند نہیں ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جس دن ایسی ضرورت ہو گی، کر لوں گا۔ لیکن ابھی تک تو مجھے ایسی کوئی ضرورت لگتی نہیں ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں