ماروی میمن کے عطر خاص نے ایوان کی فضا کو مہکا دیا،اراکین قومی اسمبلی جھوم اٹھیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماروی میمن کے عطر نے قومی اسمبلی میں دھوم مچا دی ساتھی خواتین اراکین قومی اسمبلی عطر کے بارے میں پوچھتی رہیں۔ سوموار کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ماروی میمن ایک مخصوص قسم کا عطر ساتھ لے کر آئیں، خوشبو نے ایوان میں دھوم مچادی۔طاہرہ اورنگزیب، شیزہ فاطمہ خواجہ، شائستہ پرویز اور لیلیٰ خان اکٹھی ہوگئیں اور پوچھتی رہیں،جس پر انہوں نے کہا کہ آؤ بیٹھو دکھاتی ہوں، ماروی میمن نے اپنے پرس سے عطر نکالا اور سب کے ہاتھ پر عطر لگایا جس سے اراکین اسمبلی جھوم اٹھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں