کابل:نجی ٹی وی پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک شخص ہلاک،نشریات بند

کابل (ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نجی ٹی وی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا،جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے شمشاد ٹی وی کے گیٹ پر دھماکاکیااورپھر دفترمیں داخل ہوئے،حملہ آوروں نے ٹی وی کے دفتر میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ ٹی وی نشریات بھی بند ہو گئیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں