لاہور (نیوز ڈیسک)سوشل میڈ یا پر فلمی ستاروں سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو تنقید کا سامنا رہتا ہے جس کا وہ گلہ بھی وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں اور اس سلسلے میں معروف شخصیات سوشل میڈ یا استعمال کرتے ہوئے بے حد احتیاط بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی اگر سوشل میڈ یا صارفین کو معروف شخصیات کے خلاف تنقید کا کوئی بھی موقع مل جائے تو وہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔
ایسے ہی ایک سوشل میڈ یا صارف نے اداکارہ ارمینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنا یا تو وہ سیخ پا ہو گئیں اور اسے کھری کھری سنا دیں ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارمینہ خان نے سلور رنگ کا گاﺅن زیب تن کیے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے انہیں کہا کہ ”زیادہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش نہ کرو،کل مرنا بھی ہے اور جواب دینا ہے “۔اس پیغام پر ارمینہ خان شدید غصے میں آگئیں اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریانکا بنوں ،انجلینا بنوں یا سانٹا کلاز بنوں ،آپ میری پھپھو نہ بنیں تو بہتر ہے ۔ارمینہ خان کو سوشل میڈ یا صارفین نے اس لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور ان کے خلاف نا شائستہ زبان کا بھی استعمال کیا لیکن جواباً اداکارہ نے بھی صارفین کو کھری کھری سنائیں ۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/938104243088740353/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=http%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2Fentertainment%2F07-Dec-2017%2F691340
I’m so done with political correctness. This is a hand made gown by an international couturier going since the 1950’s. This an expensive SILK gown, the material was luscious. Sorry “honey” pls stick to your day job if you have one! you know nothing about fashion. pic.twitter.com/tGupGf3Xeh
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) December 5, 2017
Mein priyanka banu, angelina banu ya Santa claus banu. Aap meri phuppi na banaein tow behtar hai 🙂 https://t.co/DaimyrgSUi
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) December 6, 2017