چین نے رکھائن کے بے گھر افراد کے لئے 100تیار شدہ مکانات میانمار حکام کے حوالے کر دیئے

چین نے میانمار کی مغربی ریاست رکھائن کے بے گھر افراد کے لیے100تیار شدہ مکانات میانمار حکام کے حوالے کر تے ہوئے مذکورہ علاقے میں تنازعے کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی امداد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔
چین نے میانمار کی مغربی ریاست رکھائن کے بے گھر افراد کے لیے 100 تیار شدہ مکانات میانمار حکام کے حوالے کر دیے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میانمار میں چینی سفیر ہونگ لیانگ نے چین کی جانب سے مذکورہ علاقے میں تنازعے کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی امداد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کیوک پھو خصوصی اقتصادی زون تعمیر کرنا چاہتا ہے تا کہ علاقے کی معیشت کو فروغ مل سکے۔چین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تیار شدہ مکانات8 شدت کے زلزلے کو برداشت کر سکتے ہیں جبکہ ہر مکان میں8 افراد کے رہنے کی گنجائش ہے اور20 سال تک یہ تیار شدہ مکانات قابل استعمال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں