کیراباؤ کپ سیمی فائنل: مانچسٹر سٹی نے برتری کی دھاک بٹھا دی، مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست

فٹبال کا اور تگڑا مقابلہ ہوا، کیراباؤ کپ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ LEG میں مانچسٹر سٹی نے برتری کی دھاک بٹھا دی، ہمسایہ ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین ایک سے پچھاڑ دیا۔

اولڈ ٹریفرڈ کے تاریخی میدان پر تاریخ ساز مقابلہ، کیراباؤ کپ سیمی فائنل کا فرسٹ لیگ روایتی حریف مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کا آمنا سامنا، سترہویں منٹ برنارڈو سِلوا کے خوبصورت موو اور پھر اسٹائلش گول نے برتری کی دھاک بٹھا دی۔

تینتیسویں منٹ مہاریز کے گول نے اسکور ڈبل کر دیا، دباؤ کا شکار مانچسٹر یونائیٹڈ کو اون گول کا دکھ بھی سہنا پڑا، تین صفر کے اسکور پہلا ہاف ختم ہوا۔

دوسرے ہاف یعنی 70 ویں منٹ میں رشفورڈ کے گول نے کچھ عزت تو بچائی لیکن ریڈ برگیڈ کی ٹیم تین ایک کی ہار سے نہ بچ پائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں